توضیح المسائل اردو آیت الله سیستانی

صبح کی نمازکاوقت

مسئلہ(۷۲۸) صبح کی اذان کے قریب مشرق کی طرف سے ایک سفیدی اوپراٹھتی ہے، جسے فجراول کہاجاتاہے۔ جب یہ سفیدی پھیل جائے تووہ فجردوم اورصبح کی نماز کا اول وقت ہے اور صبح کی نماز کاآخری وقت سورج نکلنے تک ہے۔