مسئلہ(۱۱۹) اگرکوئی پاک چیز کسی نجس چیز سے لگ جائے اوردونوں یاان میں سے ایک اس قدرترہوکہ ایک کی تری دوسری تک پہنچ جائے توپاک چیزبھی نجس ہوجائے گی لیکن کئی واسطوں سے چیز نجس نہیں ہوگی۔ مثلاً اگردایاں ہاتھ پیشاب سے نجس ہوجائے اورپھریہ ہاتھ نئی رطوبت کے ساتھ بائیں ہاتھ کو چھو جائے توبایاں ہاتھ نجس ہوجائے گا۔اب اگربایاں ہاتھ خشک ہونے کے بعدمثلاً تر لباس سے چھوجائے تووہ لباس بھی نجس ہوجائے گالیکن اگراب وہ ترلباس کسی دوسری تر چیز کولگ جائے تووہ چیزنجس نہیں ہوگی اوراگرتری اتنی کم ہوکہ دوسری چیزکونہ لگے توپاک چیز نجس نہیں ہوگی خواہ وہ عین نجس کوہی کیوں نہ لگی ہو۔
مسئلہ(۱۲۰) اگرکوئی پاک چیزکسی نجس چیزکولگ جائے اوران دونوں یاکسی ایک کے ترہونے کے متعلق کسی کوشک ہوتوپاک چیزنجس نہیں ہوتی۔
مسئلہ(۱۲۱) ایسی دوچیزیں جن کے بارے میں انسان کوعلم نہ ہوکہ ان میں سے کون سی پاک ہے اور کون سی نجس اگرایک پاک اورترچیزان سے کسی ایک چیزکو چھوجائے تواس سے پرہیزکرناضروری نہیں ہے، لیکن بعض صورتوں میں مثلاً دونوں چیزیں پہلے نجس تھیں یایہ کہ کوئی پاک چیزتری کی حالت میں ان میں سے کسی ایک کوچھوجائے (تو اس سے اجتناب ضروری ہے)۔
مسئلہ(۱۲۲) اگرزمین، کپڑایاایسی دوسری چیزیں ترہوں توان کے جس حصے کو نجاست لگے گی وہ نجس ہو جائے گااورباقی حصہ پاک رہے گا۔ یہی حکم کھیرے اور خربوزے وغیرہ کے بارے میں ہے۔
مسئلہ(۱۲۳) جب شیرے، تیل، (گھی) یاایسی ہی کسی اورچیز کی صورت ایسی ہو کہ اگراس کی کچھ مقدار نکال لی جائے تواس کی جگہ خالی نہ رہے توجیسے وہ ذرہ بھربھی نجس ہوگاسارے کاسارا نجس ہوجائے گا،لیکن اگراس کی صورت ایسی ہوکہ نکالنے کے مقام پرجگہ خالی رہے اگرچہ بعدمیں پربھی ہوجائے توصرف وہی حصہ نجس ہوگا جسے نجاست لگی ہے۔ لہٰذااگرچوہے کی مینگنی اس میں گرجائے توجہاں وہ مینگنی گری ہے وہ جگہ نجس اورباقی پاک ہوگی۔
مسئلہ(۱۲۴) اگرمکھی یاایساہی کوئی اورجاندارایک ایسی ترچیزپربیٹھے جونجس ہو اور اس کے بعد ایک ترپاک چیزپرجابیٹھے اورانسان کویہ علم ہوجائے کہ اس جاندار کے ساتھ نجاست تھی تو پاک چیزنجس ہوجائے گی اوراگرعلم نہ ہوتوپاک رہے گی۔
مسئلہ(۱۲۵) اگربدن کے کسی حصے پرپسینہ ہواوروہ حصہ نجس ہوجائے اورپھر پسینہ بہہ کربدن کے دوسرے حصوں تک چلاجائے توجہاں پسینہ بہے گابدن کے وہ حصے نجس ہوجائیں گے، لیکن اگرپسینہ آگے نہ بہے توباقی بدن پاک رہے گا۔
مسئلہ(۱۲۶) جوگاڑھابلغم ناک یاگلے سے خارج ہواگراس میں خون ہوتوبلغم میں جہاں خون ہوگانجس اور باقی حصہ پاک ہوگا، لہٰذااگریہ بلغم منہ یاناک کے باہرلگ جائے تو بدن کے جس مقام کے بارے میں یقین ہوکہ نجس بلغم اس پرلگاہے نجس ہے اورجس جگہ کے بارے میں شک ہوکہ وہاں بلغم کانجاست والاحصہ پہنچاہے یانہیں تووہ پاک ہوگا۔
مسئلہ(۱۲۷) اگرایک ایسالوٹاجس کے پیندے میں سوراخ ہونجس زمین پررکھ دیا جائے اوراس سے پانی بہنابندہوجائے توجوپانی اس کے نیچے جمع ہوگا، وہ اس کے اندر والے پانی سے مل کریکجاہوجائے تولوٹے کاپانی نجس ہوجائے گا، لیکن اگر لوٹے کاپانی تیزی کے ساتھ بہتارہے تونجس نہیں ہوگا۔
مسئلہ(۱۲۸) اگرکوئی چیزبدن میں داخل ہوکرنجاست سے ملے لیکن بدن سے باہر آنے پر نجاست آلود نہ ہوتووہ چیزپاک ہے چنانچہ اگرانیماکاسامان یااس کاپانی مقعد میں داخل کیاجائے یاسوئی، چاقویاکوئی اورایسی چیزبدن میں چبھ جائے اورباہر نکلنے پر نجاست آلودنہ ہوتونجس نہیں ہے۔ اگرتھوک اورناک کاپانی جسم کے اندرخون سے ملے لیکن باہرنکلنے پرخون آلودنہ ہوتواس کابھی یہی حکم ہے۔

