توضیح المسائل اردو آیت الله سیستانی

نمازی کے لباس میں مستحب اور مکروہ چیزیں

وہ چیزیں جونمازی کے لباس میں مستحب ہیں

مسئلہ(۸۵۱) فقہائے عظام (قدس اللہ اسرارھم) نےچندچیزوں کو نماز کے لباس میں مستحب قرار دیا ہےکہ جن میں سے تحت الحنک کے ساتھ عمامہ، عبا، سفیدلباس، صاف ستھرالباس، خوشبولگانااورعقیق کی انگوٹھی پہننا ہیں ۔

وہ چیزیں جونمازی کے لباس میں مکروہ ہیں

مسئلہ(۸۵۲) فقہائے عظام(قدس اللہ اسرارھم) نےچندچیزوں کو نمازی کے لباس میں مکروہ قرار دیا ہے جن میں سے سیاہ،میلا اور تنگ لباس اورشرابی کالباس پہننایااس شخص کالباس پہنناجونجاست سے پرہیزنہ کرتا ہو اورایسالباس پہنناجس پرچہرے کی تصویربنی ہو اس کے علاوہ لباس کے بٹن کھلے ہونا اور ایسی انگوٹھی پہنناجس پرچہرے کی تصویر بنی ہومکروہ ہے۔