مسئلہ(۷۶۳) خانۂ کعبہ جومکۂ مکرمہ میں ہے وہ ہماراقبلہ ہے لہٰذا(ہرمسلمان کے لئے) ضروری ہے کہ اس کے سامنے کھڑے ہوکرنمازپڑھے،لیکن جوشخص اس سے دورہو اگروہ اس طرح کھڑاہوکہ لوگ کہیں کہ قبلے کی طرف منہ کرکے نمازپڑھ رہاہے توکافی ہے اور دوسرے کام جوقبلے کی طرف منہ کرکے انجام...
مسئلہ(۷۵۱) مستحب نمازیں بہت سی ہیں جنہیں نافلہ کہتے ہیں اور مستحب نمازوں میں سے روزانہ کے نافلوں کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ یہ نمازیں روزجمعہ کے علاوہ چونتیس رکعت ہیں جن میں سے آٹھ رکعت ظہر کی، آٹھ رکعت عصر کی، چاررکعت مغرب کی، دو رکعت عشا کی، گیارہ رکعت نمازشب...
مسئلہ(۷۴۲) ضروری ہے کہ انسان نماز عصر،نماز ظہرکے بعداورنماز عشا، نماز مغرب کے بعدپڑھے اوراگرجان بوجھ کرنماز عصرنماز ظہر سے پہلے اورنماز عشا نماز مغرب سے پہلے پڑھے تواس کی نماز باطل ہے۔ مسئلہ(۷۴۳) اگرکوئی شخص نمازظہر کی نیت سے نماز پڑھنی شروع کرے اور نماز کے دوران اسے...
مسئلہ(۷۲۹) انسان نمازمیں اس وقت مشغول ہوسکتاہے جب اسے یقین ہو جائے کہ وقت داخل ہوگیاہے یادوعادل مردوقت داخل ہونے کی خبردیں بلکہ اذان یا ایسے شخص کی خبر سے جس کے بارے میں مکلف جانتا ہو کہ وقت داخل ہونے کی پوری رعایت کرتا ہے چنانچہ اطمینان کا سبب قرار پائے تو اس پر...
مسئلہ(۷۲۸) صبح کی اذان کے قریب مشرق کی طرف سے ایک سفیدی اوپراٹھتی ہے، جسے فجراول کہاجاتاہے۔ جب یہ سفیدی پھیل جائے تووہ فجردوم اورصبح کی نماز کا اول وقت ہے اور صبح کی نماز کاآخری وقت سورج نکلنے تک...